ETV Bharat / bharat

Shah Rukh Khan Pathaan پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے شاہ رخ خان - شاہ رخ خان کی فلم پٹھان

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے پانچ دنوں میں 500 کروڑ سے زیادہ کما لیے ہیں۔ باکس آفس پر زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے آج پٹھان ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کیا۔

پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے شاہ رخ خان

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 7:21 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 542 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کو شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے۔ اس لیے پٹھان کی ٹیم خوشی سے جھوم اٹھی ہے۔ اس دوران شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ہدایت کار سدھارتھ آنند نے پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے خطاب کیا اور بہت ہی خاص انداز میں بات چیت کی۔

یش راج فلمز کے مطابق، فلم نے یوم جمہوریہ کی وجہ سے پانچ دن کے طویل ویک اینڈ پر بھارت میں 60.75 کروڑ روپے (ہندی میں 58.5 کروڑ روپے، تمام ڈب شدہ ورژنز میں 2.25 کروڑ روپے) کمائے۔ فلم نے بھارت میں مجموعی طور پر پانچویں دن 70 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ وہیں بیرونی ممالک میں بھی فلم نے پانچویں دن 42 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ پانچ دنوں میں فلم کا کل کلیکشن 542 کروڑ روپے ہے۔

دیپیکا پاڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے سب کے سامنے ان کے لیے گانا گایا۔ انہوں نے جان ابراہم کی اداکاری کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں اپنی فلم 'پٹھان' کا ایک مشہور ڈائیلاگ لکھا، 'مہمان نوازی پٹھان کے گھر کے پر... میرے تمام مہمانوں کا شکریہ، میرے اتوار کو پیار دینے کے لیے... شکر گزار اور خوش ہوں۔' گزشتہ چار سالوں میں شاہ رخ خان کی مرکزی کردار میں یہ پہلی ریلیز ہے۔ فلم کے پروڈیوسر یش راج فلمز نے اتوار کو کہا کہ باکس آفس پر 'پٹھان' کی ریکارڈ توڑ مہم جاری ہے اور چار دنوں میں اس نے دنیا بھر میں 429 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pathaan box office day 5 estimates: پٹھان 250 کروڑ روپے کی سب سے تیز کمائی کرنے پہلی والی ہندی فلم

واضح رہے کہ 'پٹھان' نے پہلے دن دنیا بھر میں 106 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، جب کہ ادوسرے دن 113 کروڑ روپے اور تیسرے دن 90 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں اور فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور دیپیکا پاڈوکون بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.