ETV Bharat / bharat

Shab-e-Baraat Observed With Religious Gaiety: جموں و کشمیر میں شب برأت انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی شب برات کی تقریبات انہتائی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منائی گئی۔ Shabe Barat Celebrations in Jammu and Kashmir

shab-e-barat-celebrated-with-reverence-respect-and-pomp
شب برات عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منائی گئی
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 12:44 PM IST

شب برات کی مناسبت سے وادی کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں جہاں دوردو ازکار اور ختمات المعظمات کی پررونق مجالس منعقد ہوئیں ۔وہیں واعظ و تبلیغ کی بابرکت محفلیں بھی آراستہ کی گئیں ۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے شب برات کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی جبکہ عالم انسانیت اور خاص کر جموں و کشمیر کے امن وامان اور بقاء کی خاطر خاص دعائیں مانگی گئیں۔

سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوا۔ جہاں پر اطراف و اکناف سے لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شب برات کی روح پرور مجالس میں شرکت کی ۔عقیدت مند رات بھر اللہ کے حضور سربجود ہوکر عبادت و ریاضت محو رہیں۔ جبکہ بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں اور خطاؤں کی بخش کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے رہے۔ ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی ،آفات و بلیات،،صحت و عافیت، عالم اسلام کی سلامتی اور وادی میں دائمی امن کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Importance and Virtues of Shab-e-Barat: شب برات کی اہمت و فضیلت احادیث کی روشنی میں

ادھر کوہ ماراں میں واقع میں زیارت شیخ مخدوم(رح) کے آستان عالیہ میں بھی سینکڑوں کی تعداد اہل ایمان شب خوانی میں محو رہے۔ اسی طرح آستان عالیہ خانیار،سرائے بالا سرینگر، شہری کلاش پورہ ،سعد یعقوب صاحب سونہ وار،خانقاہ معلی سرینگر،زیارت گاہ چرار شریف،پنجورہ شوپیاں ،تجر شریف بانڈی پورہ اور جناب صاحب صورہ کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر خانقاہیں ، زیارت گاہیں اور مساجد رات بھر دوردازکار، ختماالمعظمات اور نعت خوانی سے گونجتی رہیں۔

البتہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی مناسبت سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.