چین کے صوبہ چنگھائی کے شہر ڈیلنگھا میں اتوار کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، Strong Earthquake in China جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 تھی۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ اطلاع دی۔
سی ای این سی نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز 38.44 ڈگری شمالی عرض البلد اور 97.37 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے آٹھ کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
مزید پڑھیں:چین میں زلزلے کے جھٹکے
چنگھائی سیسمولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یو این آئی