ETV Bharat / bharat

ٹی ایم سی کے متعدد اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی امید - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیر داخلہ امت شاہ کے مغربی بنگال کے دورے کے دوران ترنمول کانگریس کے متعدد رہنما اور ارکان اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں۔

ٹی ایم سی کے متعدد ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کی امید
ٹی ایم سی کے متعدد ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کی امیدٹی ایم سی کے متعدد ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کی امید
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 2:23 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے، اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے طور پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی ٹی ایم سی کے مزید ارکان کے بی جے پی میں شامل ہونے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ برس 20 دسمبر کو امت شاہ کی موجودگی میں شبھیندو ادھیکاری سمیت نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان شامل ہوئے تھے، ایک بار پھر بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی اور رہنما بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس فہرست میں سب سے پہلا نام وزارت جنگلات سے مستعفی ہونے والے راجیب کا کا سامنے آرہا ہے، راجیب بنرجی گزشتہ ہفتے وزارت جنگلات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کے بعد ہگلی ضلع کے اتر پاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال بھی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں، انہوں نے دو دن قبل ترنمول کانگریس کے دو اہم عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق وزیر کھیل لکشمی رتن شکلا، اداکار ردرانیل گھوش، ترنمول کانگریس سے معطل رکن اسمبلی ویشالی ڈالمیا اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر رتن چکرورتی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگھیہ اور ریاستی صدر دلیپ گھوش پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امت شاہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے انگنت ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسی دن ہی ممتا بنرجی کی حکومت اکثریت کھو دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.