ETV Bharat / bharat

Bus Accident In Udhampur ادھمپور میں بس حادثے کا شکار، 15 مسافر زخمی

ضلع ادھمپور کے مونگری علاقے میں ایک بس سڑک حادثہ کا شکار ہوئی ۔اس حادثہ میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں تمام افراد کی حالت مستحکم ہیں۔

ادھم پور میں بس حادثے کا شکار
ادھم پور میں بس حادثے کا شکار
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 11:35 AM IST

Updated : Feb 10, 2023, 10:13 PM IST

دھمپور میں بس حادثے کا شکار، 15 مسافر زخمی

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مونگری علاقے میں رجسٹرڈ نمبر JK14G-4577 بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے سبب 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بس ادھمپور سے مونگری جا رہی تھی۔ اس دوران گلابان کے علاقے میں ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث بس سڑک سے پھسل گئی اور حادثہ کا شکار ہوگئی۔

حادثہ کے بعد جائے وارادت پر پولیس پہنچ گئی ہے۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے ساتھ راحت و بچاو کا کام جاری کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ مذکورہ بس میں صبح سرکاری محکمے کے ملازمین بھی سفر کرتے ہیں، تاہم اس بس حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 15 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں پنچیری کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علاقے میں سڑکوں کی حالت بھی بہت خراب ہے اور مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے یہاں سڑکوں کی حالت مزید خستہ ہوگئی ہے اور سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اسی کے سبب پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ادھم پور میں خطرناک سڑک حادثہ، ایک کی موت

اس قبل بھی ادھمپور کے برمین علاقے میں ایک منی بس سڑک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اس حادثہ میں منی بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے سبب 20 لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثہ میں اسکولی طلبہ بھی زخمیوں میں ہوگئے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب پیش آیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Feb 10, 2023, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.