ETV Bharat / bharat

Uttar Pradesh Haj Committee Meeting اتر پردیش حج کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے - اتر پردیش حج کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

لکھنؤ میں مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس میں اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کی صدارت میں تمام اراکین کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رواں برس میں اتر پردیش سے جانے والے عازمین حج کی پریشانیوں اور ان کو حل کرنے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔Haj Committee Meeting in Lucknow

اتر پردیش حج کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 10:46 PM IST

اتر پردیش کے لکھنؤ میں مولانا علی میاں میموریل حج ہاوس میں اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کی صدارت میں تمام اراکین کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رواں برس میں اتر پردیش سے جانے والے عازمین حج کی پریشانیوں اور ان کو حل کرنے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی 12 نومبر کو نئی دہلی میں حج کمیٹی آف انڈیا کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلے اور ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ دیے گئے مشورے کے سلسلے میں اراکین لو آگاہ کیا گیا۔ Uttar Pradesh Haj Committee Meeting

میٹنگ کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت کے ذریعے کیا گیا۔ حج کمیٹی کے اراکین کے ذریعے حج کے دوران محرم عازمین حج کے ساتھ ہوئی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کو اس حوالے سے ایک تجویز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ یہ بھی طے پایا ہے کہ سفر حج کے دوران سعودی عرب حکومت عازمین حج کو ٹھہرنے کے لئے محرم اور غیر محرم کا خیال رکھتے ہوئے سہولتیں فراہم کرے۔

اتر پردیش حج کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے
اتر پردیش حج کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے

سنہ 2023 کے سفر حج کے حوالے سے غیر ضروری کارووائیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ساتھ میں خواتین عازمین حج کو بہتر سہولیات دیے جانے کی سلسلے میں خواتین سیل کی تشکیل دیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اتر پردیش حج کمیٹی کی ویب سائٹ بنانے کے حوالے سے علی میاں حج ہاوس میں سولر پینل قائم کیے جائیں۔ وہیں کووڈ وبا کے دوران حج ہاوس کو ہسپتال میں تبدیل کئے جانے کی وجہ سے متعدد نقصانات ہوئے ہیں، اس کو درست کرانے کے سلسلے میں فیصلہ لیا گیا ہے۔

حج محکمہ میں ملازمت کر رہے ملازمین کی ترقی کے لیے بھی ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں حج کمیٹی کے ماتحت لکھنؤ میں چل رہے مسلم مسافر خانہ میں سی سی ٹی وی اور ڈیجیٹلازیشن اور مسافر خانہ کے ملازمین کو ڈریس کوڈ نافذ کئے جانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Govt To Reduce Hajj Expenses سفر حج کے اخراجات میں کمی کرےگی حکومت، محسن رضا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.