ETV Bharat / bharat

Road Accident in Bahraich: سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، 10 زخمی - بہرائچ میں دردناک سڑک حادثہ

بہرائچ ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Road Accident in Bahraich

سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، 10 زخمی
سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، 10 زخمی
author img

By

Published : May 29, 2022, 12:14 PM IST

بہرائچ: ریاست اترپردیش کے بہرائچ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ضلع کے موتی پور علاقے میں لکھیم پور-بہرائچ سڑک پر علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کرناٹک سے ایودھیا جا رہی عقیدت مندوں سے بھری ایک کار تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے سبب سات افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے میں ٹیمپو ڈرائیور سمیت سات عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ 10 عقیدت مند شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ Seven killed, ten injured in road accident in bahraich

تمام عقیدت مند رام جنم بھومی کی پوجا کرنے کے لیے کرناٹک سے ایودھیا جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچی موتی پور پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے میں شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے متوفی کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Bulandshahr Road Accident: سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق مسافر گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی دو لوگوں کی سی ایچ سی لے جانے کے دوران موت ہو گئی ہے۔ وہیں وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.