ETV Bharat / bharat

Attempt to Provoke Riots in Ayodhya: ایودھیا میں فسادات بھڑکانے کی سازش، سات ملزمین گرفتار - Seven Arrested for Throwing Pork, Abusive Letters Into Ayodhya Mosques

ایودھیا میں ماحول کو خراب کرنے کی سازش رچی گئی۔ اس معاملے میں اب تک سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سازش کا ماسٹر مائنڈ مہیش مشرا ہے۔ ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ Attempt to Provoke Riots in Ayodhya

ایودھیا میں فسادات کی سازش رچنے والے ملزمین گرفتار، این ایس اے کے تحت ہوگی کارروائی

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 3:56 PM IST

Updated : Apr 29, 2022, 5:24 PM IST

ایودھیا: اترپردیش کے ایودھیا میں فساد بھڑکانے اور ماحول خراب کرنے کی ایک بڑی سازش رچی گئی تھی جس کا پردہ فاش ہو گیا۔ یہاں کچھ شرپسند عناصر نے جالی دار ٹوپیاں پہن کر مذہبی مقامات پر قابل اعتراض پمفلٹ اور گوشت کے ٹکڑے پھینکے۔ اب ان کا پردہ فاش ہو گیا ہے اور پولیس نے سات ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ یہ سازش رچنے والا ملزم ہسٹری شیٹر ہے جس پر پہلے ہی چار مقدمات درج ہیں۔ Attempt to Provoke Riots in Ayodhya

ایودھیا میں فسادات بھڑکانے کی سازش، سات ملزمین گرفتار

تفتیش کے بعد پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ 4 دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے اس سے قبل دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے دیگر ملزمین کی شناخت بتائی۔ ان تمام کا تعلق 'ہندو یودھا سنگٹھن' سے بتایا گیا ہے۔

ایودھیا رینج کے آئی جی کے پی سنگھ اور ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعے میں 11 افراد ملوث تھے۔ ان میں سے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر چار ملزمین تاحال فرار ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان سب کو ٹریس کیا۔ Seven Arrested for Throwing Pork, Abusive Letters Into Ayodhya Mosques

ایودھیا کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 'ہندو یودھا سنگٹھن' کے سربراہ مہیش مشرا، پرتیوش سریواستو، نتن کمار، دیپک کمار، برجیش پانڈے، شتروگھن پرجاپتی اور ومل پانڈے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Clashes Between Police And Bajrang Dal: بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی

Last Updated : Apr 29, 2022, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.