ڈی سی جی آئی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کو جانچنے تجربہ کرنے سمیت چند شرائط کے ساتھ اسپتونک کووڈ۔19 ویکسین کو تیار کرنے کی اجازت دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز یہ معلومات دی۔
اس سے قبل 3 جون کو کووڈ ویکسین۔کوی شیلڈ تیار کرنے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے اسپتونک ویکسین تیار کرنے کی اجازت کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCCI) سے اجازت طلب کی تھی۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ماسکو کے گملیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپیڈیمیالوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
ایس آئی آئی پہلے ہی حکومت کو بتا چکی ہے کہ وہ جون میں 10 کروڑ کووڈ 19 خوراکیں تیار کرے گی اور فراہم کرے گی۔ یہ نوووایکس ویکسین بھی تیار کررہی ہے۔ نوووایکس کے لیے امریکہ کی طرف سے باقاعدہ منظوری موصول ہونا باقی ہے۔
ڈی سی جی آئی نے اپریل میں اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔