ETV Bharat / bharat

SC On Hate Speech سیاست اور مذہب کو الگ کرنے سے بند ہوں گے نفرت انگیز تقاریر، سپریم کورٹ - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا استعمال لعنت کا ایک شیطانی چکر ہے، جو حکومتوں کی بروقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 10:15 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ جس لمحے سیاست اور مذہب کو الگ کیا جائے گا، نفرت انگیز تقریر بند ہو جائے گی۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کے معاملے میں ریاستی حکومت کی بروقت کارروائی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کے تناظر میں بنچ نے کہاکہ ’’ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ہمارے پاس پنڈت جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپائی جیسے خطیب تھے۔ دیہی علاقوں سے لوگ ان کو سننے آتے تھے۔ اب جن لوگوں کے پاس کہنے کو کچھ خاص نہیں ہے وہ اس طرح کی تقریریں کر رہے ہیں۔

'نفرت انگیز تقریر' کے سلسلے میں بنچ نے کہاکہ "حکومتیں سماج سے اس جرم کو ختم کرنے کے لیے کوئی طریقہ کار کیوں نہیں بنا سکتی ہیں؟ بھائی چارے کا خیال بہت اچھا تھا لیکن ہمیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ اس میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سیاست دان مذہب کا استعمال کرتے ہیں۔بنچ نے کہاکہ ’’ تحمل ہونا چاہیے۔ اس ملک کے شہریوں کو حلف لینا چاہیے کہ وہ دوسروں کی تذلیل نہیں کریں گے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا استعمال لعنت کا ایک شیطانی چکر ہے، جو حکومتوں کی بروقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے جاری ہے۔ بنچ کیرالہ کے شاہین عبداللہ کی طرف سے مہاراشٹر حکومت کے اہلکاروں کے خلاف ایک توہین آمیز درخواست کی سماعت کر رہی تھی کہ وہ واقعات کی ایک سیریز میں نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی حکومت کی درخواست پر لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو سپریم کورٹ کا نوٹس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.