ہندی صحافت میں ایک الگ شناخت رکھنے والے معروف و سینئر صحافی ونود دُوا کا آج یہاں اپولو ہسپتال میں انتقال Vinod Dua Died at Apollo Hospital ہوگیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ وہ کافی دنوں سے علیل چل رہے تھے۔ ان کی بیٹی اور اداکارہ ملیکا دُوا Actress Mallika Dua on Vinod Dua Death نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔
ملیکا دُوا نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات اتوار کو دوپہر 12 بجے لودھی شمشان گھر Lodhi Crematorium in Delhi میں ادا کی جائے گی۔ ملیکا نے انسٹاگرام پر لکھا ونود دُوا اب ہماری ماں اور اپنی پیاری بیوی چنا کے ساتھ جنت میں ہیں اور وہ ایک ساتھ گانا، کھانا پکانا اور سفر کرتے رہیں گے۔ ونود دُوا ہندی صحافت کا ایک جانا پہچانا چہرہ رہ چکے ہیں اور دور درشن اور این ڈی ٹی وی جیسے نیوز چینلز کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ونود دُوا اور ان کی اہلیہ کورونا وبا کی دوسری لہر Second Wave of Corona Epidemic میں متاثر ہو گئے تھے۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ونود دُوا نے کورونا کو شکست دے دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ کا انتقال 12 جون کو ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
کشمیر کے معروف صحافی کا انتقال
انہیں جگر میں انفیکشن کی وجہ سے چند روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ پانچ دنوں تک اپولو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔