ETV Bharat / bharat

Congress Leaders Meets Ghulam Nabi Azad کانگریس کے سینئر رہنماوں نے غلام نبی آزاد سے ملاقات کی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سابق سینئر رہنما غلام نبی آزاد کا کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد آج کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان، آنند شرما اور بھوپیندر ہڈا نے ملاقات کی۔Congress Leaders Meets Ghulam Nabi Azad

کانگریس کے سینئر رہنماوں نے غلام نبی آزاد سے ملاقات کی

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 8:23 PM IST

دہلی: کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان، آنند شرما اور بھوپیندر ہڈا نے دہلی میں کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد جہاں پارٹی کے باقی رہنما غلام نبی آزاد کو نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کے پرانے ساتھی بھی ان کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔Senior congress leaders meets ghulam nabi azad in delhi

مزید پڑھیں:۔ Congress Leaders Resign جموں و کشمیر کانگریس کے مزید تین سابق ارکان اسمبلی مستعفی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سابق سینئر رہنما غلام نبی آزاد 4 ستمبر کو صبح 11 بجے سینک کالونی جموں میں ایک جلسہ عام کریں گے۔ کانگریس چھوڑنے کے بعد یہ ان کا پہلا جلسہ عام ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نئی پارٹی بنانے کی بات کہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.