ETV Bharat / bharat

Kunwar Danish Ali On Urdu language حکومت اردو کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، دانش علی - اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک

امروہہ سے رکن پارلیمان دانش علی نے آج اس سلسلے میں وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا اور کہا کہ اردو اس ملک کی بیٹی ہے، کروڑوں لوگ اس سے محبت کرتے ہیں لیکن دوردرشن اس کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے۔Kunwar Danish Ali On Urdu language

حکومت اردو کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، دانش علی

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 10:38 PM IST

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سینئر رہنما کنور دانش علی نے حکومت پر اردو زبان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد دور درشن پر نشر ہونے والے انگریزی اور ہندی بلیٹن کو معمول پر لایا گیا، لیکن اردو کی صرف دو بلیٹن ہی نشر ہو رہے ہیں۔ امروہہ سے رکن پارلیمان دانش علی نے آج اس سلسلے میں وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا اور کہا کہ اردو اس ملک کی بیٹی ہے، کروڑوں لوگ اس سے محبت کرتے ہیں لیکن دوردرشن اس کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے۔ کورونا کے دور میں اردو نیوز بلیٹن کی تعداد روزانہ 10 سے کم کر کے صرف دو کر دی گئی تھی لیکن سب کچھ نارمل ہونے کے باوجود اسے ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:۔ All India Radio-Urdu Programme: حکومت اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے، امتیاز جلیل

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وہ پہلے بھی متعلقہ وزارت کو خط لکھ چکے ہیں لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ دور درشن کا اردو بلیٹن اردو زبان سے محبت کرنے والے ملک کے کروڑوں لوگوں کے لیے معلومات کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور وہ طویل عرصے سے اس خدمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے دور درشن کے اردو چینل پر نشر ہونے والے اردو بلیٹن کو کورونا کے دور سے پہلے کی طرح بحال کرنے کی اپیل کی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.