میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بوند فاونڈیشن کی جانب سے تین سالہ تقریبات کے موقع پر پانی کی اہمیت سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کو واٹر پلس سٹی کا خطاب دلانے کی بات کہی گئی۔ ضلع کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں منعقدہ بوند فاونڈیشن کی تین سالہ تقریبات میں پانی کی بقا کے لئے گنگا جل برادری اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔Seminar organized by Bond Foundation
مزید پڑھیں:۔ Diarrhea Outbreak in Meerut میرٹھ میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار
اس موقع پر بوند فاونڈیشن کے ذمہداران نے پانی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پانی کو کس طرح محفوظ کیا جائے اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی، ساتھ ہی ضلع کو واٹر پلس کا درجہ دلانے کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو اس میں اپنا تعاون دینے کی بات کہی گئی۔ پروگرام میں شریک دانشوروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی کی بربادی کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضلع میں جس طرح پانی کی بربادی کو روکنے کے لیے غور و فکر کیا جا رہا ہے وہ محض ایک دن تک ہی محدود نہ ہو بلکہ اس کو مسلسل زندگی کا معمول بنانے کی ضرورت ہے، تبھی عوام کو پانی کو بربادی سے روکا جا سکتا ہے۔