ETV Bharat / bharat

شہید صحافی مولوی باقر کی برسی پر کل سمینار - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

بہار اردو اکادمی پٹنہ کے سمینار ہال میں اردو میڈیا فورم کی جانب سے 16 ستمبر کو مولوی محمد باقر کے یوم شہادت کے موقع پرجلسہ خراج عقیدت منعقد کیا جارہا ہے۔ تقریب کی صدارت فورم کے صدر و ہفت روزہ نقیب کے ایڈیٹر مفتی ثناء الہدی قاسمی کریں گے جبکہ کالج آف کامرس میں صدر شعبہ اردو پروفیسر صفدر امام قادری کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

مفتی ثناء الہدی قاسمی
مفتی ثناء الہدی قاسمی
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 2:18 PM IST

ملک کی آزادی میں صحافت اور صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے۔ صحافیوں نے اپنے اپنے اخبارات میں انگریزوں کے خلاف متعدد پرجوش مضامین لکھے اور مجاہدین کے جوش و جذبے کو سلام کیا.

انہیں میں سے ایک تھے دہلی اردو اخبار کے ایڈیٹر مولانا محمد باقر جنہوں نے انگریزوں اور ان کی ظلم و زیادتی کو اپنا موضوع بنایا، اسی پاداش میں انگریزوں نے 16 ستمبر 1857 کو انہیں توپ کے آگے رکھ کر شہید کر دیا۔ اس طرح مولانا محمد باقر کا نام تاریخ کے صفحات میں ملک کے پہلے شہید صحافی کے طور پر درج ہوا۔

اسی مناسبت سے کل یعنی 16 ستمبر بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے بہار اردو اکادمی پٹنہ کے سمینار ہال میں اردو میڈیا فورم کی جانب سے مولوی محمد باقر کے یوم شہادت کے موقع پر جلسہ خراج عقیدت منعقد ہوگا۔

تقریب کی صدارت فورم کے صدر و ہفت روزہ نقیب کے ایڈیٹر مفتی ثناء الہدی قاسمی کریں گے جبکہ کالج آف کامرس میں صدر شعبہ اردو پروفیسر صفدر امام قادری کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

اردو میڈیا فورم کے صدر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے بتایا کہ پروگرام میں خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ شمیم منعمی، امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اسی پروگرام میں رکن قانون ساز کونسل خالد انور، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم، قومی تنظیم کے ایڈیٹر اشرف فرید، بہار اردو اکادمی کے سابق نائب صدر عبد الواحد انصاری،رکن اسمبلی اخترالایمان ، رکن اسمبلی محبوب عالم، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد، ادارہ شرعیہ کے مولانا مفتی امجد رضا امجد، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی، بہار پبلک سروس کمیشن کے رکن امتیاز احمد کریمی، خانقاہ شاہ ارزانی کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ حسین، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی کے پرنسپل مولانا مشہود ندوی،ڈاکٹر سید احمد قادری وغیرہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور مولانا محمد باقر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:

پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد

مفتی ثناء الہدی قاسمی نے تمام محبان اردو و صحافی حضرات سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.