ETV Bharat / bharat

Amit Shah Visit Pune امیت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 12:26 PM IST

پونہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا جو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے قافلہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Security breach in Amit Shah's Pune visit

امیت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی
امیت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی

پونہ: ریاست مہاراشٹر کا دورہ کرنے پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سیکورٹی میں ہفتہ کو ایک سنگین کوتاہی دیکھنے میں آئی۔ خود کو مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کا قریبی بتاتے ہوئے ایک شخص امیت شاہ کے قافلے میں داخل ہوا۔ پولس نے اس شخص کو پونے میں امت شاہ کے پروگرام میں داخل ہوتے وقت تحویل میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیت شاہ کے قافلے میں گھومتے اس شخص پر انٹیلی جنس بیورو کی نظر پڑی۔ امت شاہ دو روزہ دورے پر مہاراشٹر کے شہر پونے پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا پر شدید نکتہ چینی کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام سومیش دھومل ہے۔ سومیش نے پولیس کو بتایا کہ وہ سی ایم ایکناتھ شندے اور ایم پی شریکانت شندے کا قریبی ہے۔ سومیش نے مقامی پولیس کو چکمہ دیا تھا لیکن انٹیلی جنس بیورو کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔ اب پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ سومیش نے ایسا کیوں کیا اور اس کا اصل مقصد کیا تھا؟کتاب 'مودی @ 20' کے مراٹھی ایڈیشن کی ریلیز کے موقع پر ادھو ٹھاکرے کا نام لیے بغیر امت شاہ نے کہا کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ کا عہدہ تقسین کرنے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شیوسینا نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اپنا اتحاد توڑ لیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Amit Shah Security Breach امیت شاہ کی سیکورٹی میں لاپرواہی، ملزم گرفتار

امیت شاہ نے وزیر اعلیٰ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے دودھ کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی' کر دیا ہے۔ کل ہی ستیہ میو جیتے کا فارمولہ نافذ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی شندے کی قیادت والے گروپ کو شیو سینا کا نام اور اس کا انتخابی نشان کمان اور تیر الاٹ کیا۔ ادھو ٹھاکرے کے لیے اسے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.