متھرا : اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی جانب سے منگل کو شاہی مسجد عیدگاہ کے اندر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی کال کے بعد اتر پردیش کے متھرا میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ضلع پولیس کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ "کسی نئی روایت یا رسم" کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 1,500 پولیس، مسلح کانسٹیبلری اور نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے اور کرشنا جنم استھان مندر اور شاہی مسجد عیدگاہ کے قریب ٹریفک پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ صرف اسکولی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو مستثنی رکھا گیا ہے۔Security beefed up in Mathura in view of call for reciting Hanuman Chalisa inside mosque
مزید پڑھیں:۔ Religious places: متھرا میں عبادت گاہوں کی سیکورٹی میں اضافے کا عندیہ
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش پانڈے نے کہا کہ ’’کوئی نئی روایت یا رسم ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا اور سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اس شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش کوشک نے کہا کہ وہ پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو ہم اس جگہ ہنومان چالیسہ پڑھیں گے جہاں ہمیں روکا جائے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انتظامیہ نے انہیں روکا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تنظیم کے کئی کارکنوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ تنظیم نے گزشتہ سال بھی ایسی ہی کال دی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔