رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے گاؤں سمسان میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے گاوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ Search Operation In Ramban
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور داخلی و خارجی تمام راستوں پر پہرہ بٹھا دیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔