اسٹیچو آف یونٹی کے نام سے مشہور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا سب سے اونچا مجسمہ بنانے والے مجسمہ ساز رام ونمالی سوتار ( Sculptor Ram Sutar ) کو نوئیڈا شہر کی صفائی مہم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ مجسمہ ساز رام سوتار شہر کی صفائی مہم کی علامت ہوں گے۔ عام شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ نوئیڈا شہر نے ہفتے کے روز سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ میڈیم درجہ کے شہروں میں نوئیڈا کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ تک کی آبادی والے شہروں میں نوئیڈا چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کو نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ریتو مہیشوری کو قومی راجدھانی دہلی میں کلینسٹ میڈیم سٹی کے ایوارڈ سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں:
ریتو مہیشوری نے کہا کہ صفائی سروے میں اچھی رینکنگ حاصل کرنے والے شہروں کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنا ہوگا۔ اس کے لیے نوئیڈا اتھارٹی نے معروف مجسمہ ساز رام سوتار کو شہر کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔