ETV Bharat / bharat

SC Grants Interim Bail To Azam Khan: اعظم خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئ

اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ اعظم خان جو تقریباً 22 ماہ سے اترپردیش کی سیتا پور جیل میں بند ہیں، اب جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ SC Grants Interim Bail To Azam Khan

author img

By

Published : May 19, 2022, 9:52 AM IST

Updated : May 19, 2022, 12:11 PM IST

رکن اسمبلی اعظم خان کی ضمانتی عرضی پر فیصلہ آج

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی ضمانت کی شرائط کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی اور عام ضمانت کے لیے اعظم کو دو ہفتوں کے اندر مناسب اور مجاز عدالت میں درخواست دینا ہوگی۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ٹرائل کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے تک عبوری حکم نافذ رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اعظم خان 80 سے زیادہ مقدمات میں گزشتہ 22 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ SC Verdict on Azam Khan's bail plea

آپکو بتا دیں کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کے خلاف یکے بعد دیگرے درج مقدمات کے بارے میں اترپردیش حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا کہ اعظم خان ایک عادی مجرم ہیں اور انہیں ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔ وہیں ایس پی رہنما کے وکیل نے الزام لگایا کہ یوپی حکومت ان کے موکل کو سیاسی نفرت کا شکار بنا رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ نے اعظم خان کی ضمانتی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ Supreme Court Reserves Decision on Interim Bail of Azam Khan

مزید پڑھیں:۔ Azam Khan Gets Bail: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کو ضمانت دی

سماعت کے دوران ضمانت عرضی کی مخالفت کرنے والے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب بھی درخواست گزار کی طرف سے انویسٹیگیشن افسر کو دھمکی دی گئی ہے۔ اس پر جسٹس ایل این راؤ نے سوال کیا کہ وہ تو جیل میں ہیں۔ وکیل نے جواباً کہا کہ جب اعظم خان کا بیان ریکارڈ کیا جارہا تھا تو انہون نے دھمکی دی۔ اعظم کان کی پیروی کرنے والے وکیل کپل سبل نے حیرت میں پوچھا کہ انکا مؤکل تو اڈھائی سال سے جیل میں ہے۔اس پر وکیل نے ایک کاغذ سے پڑھتے ہوئے کہا کہ اعظم خان نے یہ دھمکی دی ہے کہ وہ اتنی جلدی مرنے والے نہیں ہیں۔ پانچ سال بعد میری حکومت آئی گے اور اس وقت میں دیکھ لوں گا۔ SC Reserves Decision on Bail Plea of Azam Khan جج نے اس پر مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکی نہیں ہے بلکہ ہر سیاستدان یہی کرتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ نجی فریقوں نے اعظم خان کے خلاف 61 شکایتیں درج کی ہیں۔ انہوں نے زمین ہڑپ کی ہے اور وہ بڑے زمین ہڑپ کرنیوالے ہیں۔ اگر وہ مسلسل حکم عدولی کرتے ہیں تو انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

Last Updated : May 19, 2022, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.