دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی کے کاؤنسلر محمد طاہر حسین کی طرف سے دائر درخواست ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا۔ اس عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دراصل دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کے سلسلے میں طاہر حسین کے خلاف درج تین ایف آئی آر کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ حسین کی 'اسپیشل لیو پیٹیشن' 16 ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کے بعد دائر کی گئی تھی۔SC on Criminal Proceedings Against Tahir Hussain
جسٹس اجے رستوگی اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا کہ وہ اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ہمیں اس مرحلے پر مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نہیں لگتی کیونکہ ابھی معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سینیئر ایڈووکیٹ مینکا گروسوامی، حسین کی طرف سے پیش ہوئے، سماعت کے دوران دلیل دی کہ فوجداری قانون اسی جرم پر بعد میں کی جانے والی ایف آئی آر کے اندراج کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے اسی واقعے کے حوالے سے نئی تفتیش نہیں کی جا سکتی۔ گروسوامی نے دلیل دی کہ ضابطہ فوجداری کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدالت کے فیصلوں کے مطابق یہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس پہلو کو دہلی ہائی کورٹ نے اپنے 16 ستمبر کے حکم میں نوٹ کیا تھا۔ جب معاملہ ہائی کورٹ کے سامنے ہے تو ہم اب مداخلت کیوں کریں؟"، بنچ نے فوری طور پر سینیئر وکیل سے سوال کیا۔
بنچ نے مزید کہا کہ جب معاملات زیر سماعت ہو تو اس وقت سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی جلدبازی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ عدالت زیر التوا معاملہ پر سماعت نہیں کرتا۔ ہائی کورٹ میں واپس جائیں اور انہیں قائل کریں۔ ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم دیا ہے کہ آپ کے لئے دروازے بند نہیں ہیں۔ ہم اپنے سامنے آنے والے ہر معاملے کی سماعت نہیں کرتے۔ وہیں سماعت ختم ہوتے ہی بنچ نے سینیئر وکیل کی درخواست کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کو معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دینے سے بھی انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Riots Case دہلی فسادات کیس میں طاہر حسین پر فرد جرم عائد