ذرائع ابلاغ کے مطابق ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس موہن ایم شانتانگودرکا 62 برس کی عمر میں گروگرام کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شانتناگوڈر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔
ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ، ان کی حالت ہفتہ کی رات دیر گئے تک مستحکم بتائی گئی تھی لیکن صبح ساڑھے بارہ بجے کے قریب ، ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کو افسوسناک خبر دی۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا جج کوویڈ 19 میں مبتلا تھے۔
جسٹس شانتناگوڈر کو 17 فروری 2017 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ترقی دی گئی تھی۔
وہ 5 مئی 1958 کو کرناٹک میں پیدا ہوئے تھے اور 5 ستمبر 1980 کو انھوں نے ایڈوکیٹ کی خدمات شروع کیں۔
وہ 12 مئی 2003 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اضافی جج کے طور پر مقرر ہوئے تھے ، اور ستمبر 2004 میں عدالت میں مستقل جج بنے تھے۔
بعدازاں ، انہیں کیرالہ ہائی کورٹ منتقل کردیا گیا ، جہاں انہوں نے یکم اگست ، 2016 کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا چارج سنبھالا۔
22 ستمبر 2016 کو وہ کیرلا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے تھے ، بعد ازیں وہ سپریم کورٹ کے جج بنے۔