ETV Bharat / bharat

Pegasus snooping: پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سماعت کرنے پر سپریم کورٹ کا اتفاق - پیگاس

صحافیوں کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی گریڈ اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر نگرانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جو ملک کے جمہوری نظام کے منافی ہے۔

پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سماعت کرنے پر سپریم کورٹ کا اتفاق

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:47 PM IST

جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے سینئر صحافیوں این رام اور ساشی کمار کی جانب سے مبینہ پیگاس جاسوسی معاملہ میں ریٹائرڈ جج کے ذریعہ آزاد تحقیقات کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں، سیاستدانوں، حزب اختلاف کی جماعتوں، صحافیوں اور عدالتی عملے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبینہ نگرانی میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے اصرار کیا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جو بھارت اور دنیا بھر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس مسئلے پر فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ سبل کی گذارش کے بعد بنچ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اس معاملے پر سماعت کرسکتا ہے۔

صحافیوں کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی گریڈ اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر نگرانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جو ملک کے جمہوری نظام کے منافی ہے۔

درخواست گزاروں نے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکز کو حکم دے کہ کیا اس کی کسی ایجنسی نے پیگاسس اسپائی ویئر کے لئے لائسنس حاصل کیا ہے اور کیا اس کو مبینہ طور پر نگرانی کرانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا حکومت نے پیگاسس خریدا، ہاں یا نہیں'

اس سے قبل ایڈووکیٹ ایم ایل شرما اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جان برٹس نے بھی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے عدالت عظمی میں رجوع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.