ETV Bharat / bharat

صولت پبلک لائبریری کے صدر کے لیے سات امیدوار میدان میں - اردو نیوز رامپور

اترپردیش کے رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری کے عہدیداران اور اراکین کے درمیان جاری تنازع کے بعد اب لائبریری کے صدر کے انتخاب کے لئے جدوجہد شروع ہو چکی ہے۔ صدر کے عہدے کے لئے 6 سے 7 امیدوار بھی میدان میں آ چکے ہیں اور انہوں نے لائبریری ممبران کے درمیان پہنچ کر اپنی خوبیوں کو اجاگر کرنا شروع کر دیا ہے۔

saulat public library election in rampur
صولت پبلک لائبریری کے صدر کے لیے سات امیدوار میدان میں
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:13 PM IST

رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری کے عہدیداران اور اراکین کے درمیان آپسی تنازعات کے بعد اب جلد ہی لائبریری کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا، جس کا فیصلہ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیا جا چکا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہی وجہ ہے کہ صدر عہدے کے امیدواروں نے اراکین کے درمیان پہنچ کر اپنی زمین ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔

فی الوقت تقریباً 7 افراد لائبریری کے صدر کے عہدے کے لئے خود موضوع ترین قرار دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے۔ ہیں۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ صدر کے انتخاب کے بعد کیا لائبریری کا نظام درست ہو سکے گا یا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صولت پبلک لائبریری ایک لمبے عرصہ سے آپسی تنازع کا شکار ہے۔ وہیں گذشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری اراکین و عہدیداران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

وہیں اسی دوران لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی نے سنہ 1980 کی دہائی کے رکن ذیشان مراد علیگ کو لائبریری کا کارگزار صدر منتخب کر دیا۔ بغیر کسی مشورے کے کارگزار صدر کا چارج دے دینے سے اراکین سخت ناراض ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

رامپور: آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس

اس میں کوئی شک نہیں کہ صولت پبلک لائبریری رامپور کا ایک اہم ملی ادارہ ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے ایسے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اگر ذمہ داران کی جانب سے اسی طرح رسہ کشی جاری رہی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اہم ادارہ بھی ملت کے ہاتھوں سے نکل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.