ETV Bharat / bharat

Santosh Trophy سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میچ سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے - سعودی عرب میں سنتوش ٹرافی

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے بتایا کہ سعودی عرب کے ریاض کے فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے قومی فٹ بال ٹورنامنٹ سنتوش ٹرافی 2022-23 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔

سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میچ سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 9:22 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے قومی فٹ بال ٹورنامنٹ سنتوش ٹرافی 2022-23 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ سعودی عرب کے ریاض کے فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔ اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن نے کہاکہ ’’ہم سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ایک باوقار مقام چاہتے تھے اور سعودی فٹ بال فیڈریشن نے ہمیں مشورہ دیا کہ اس کا انعقاد ریاض میں ہونا چاہیے۔ اس طرح ہم وہاں کی ہندوستانی کمیونٹی اور مقامی کمیونٹی سے رابطہ قائم کر سکیں گے۔ یہ (فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم) ایک باوقار اسٹیڈیم ہے اور عالمی سطح پر سنتوش ٹرافی کی نمائش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے سبب سنتوش ٹرافی کا فائنل راؤنڈ ملتوی

سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میچ یکم سے 4 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ بیرون ملک ایونٹ کی میزبانی کا اقدام بھونیشور میں 10 فروری سے شروع ہونے والے فائنل راؤنڈ کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنا دے گا۔ پربھاکرن نے کہاکہ "ہم سنتوش ٹرافی پر زیادہ توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم اس ٹورنامنٹ کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے تو یہ یقینی طور پر لوگوں میں مزید دلچسپی اور تجسس پیدا کرے گا۔ کئی کھلاڑی پہلی بار بیرون ملک دورہ کریں گے۔ اس طرح انہیں بہتر حوصلہ ملے گا۔ یہ ان کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کے لوگوں میں بھی دلچسپی پیدا کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ سنتوش ٹرافی کا 76 واں ایڈیشن ہے۔ پچھلے سال کے فائنل میں کیرالہ نے مغربی بنگال کو پنالٹی پر 5-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.