ETV Bharat / bharat

India Saudi Arabia Partnership سعودی عرب بھارت کے لیے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے: وزیراعظم مودی - بھارت سعودی عرب

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سعودی عرب بھارت کے لیے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دنیا کی دو سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کے طور پر ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 8:11 PM IST

نئی دہلی: بھارت سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی آج یہاں پہلی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اپنے گہرے باہمی تعاون میں اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل رابطے کی نئی اور جدید جہتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کی دوستی علاقائی اور عالمی استحکام، خوشحالی اور انسانی بہبود کے لیے اہم ہے۔

مودی نے کہا کہ بھارت سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے رہنماؤں کی پہلی میٹنگ میں شرکت کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے، جس کا اعلان 2019 میں سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ ان چار سالوں میں یہ کونسل ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک موثر ذریعہ کے طور پر ابھری ہے۔ مودی نے کہا کہ اس کونسل کے تحت دونوں کمیٹیوں کی کئی میٹنگیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ہر شعبے میں ہمارا باہمی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنے تعلقات میں نئی ​​اور جدید جہتیں شامل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھارت کے لئے ہمارے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دنیا کی دو سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کے طور پر ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ میری ملاقات میں ہم نے اپنی قریبی شراکت داری کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے متعدد اقدامات کی نشاندہی کی۔ ہماری آج کی ملاقات ہمارے تعلقات کو ایک نئی توانائی، ایک نئی سمت دے گی اور انسانیت کی بہتری کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی ترغیب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی نے کہا کہ ہم مل کر بھارت، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے قیام کی ایک تاریخی شروعات کی ہے۔ یہ راہداری نہ صرف دونوں ممالک کو جوڑے گی بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بھی مضبوط کرے گی۔ سعودی عرب کے ولی عہد کی قابل اور دور اندیش قیادت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا، میں آپ کی قیادت میں اور آپ کے ویژن 2030 کے ذریعے سعودی عرب کے تیزی سے معاشی اور سماجی ترقی کرنے پر آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے سعودی عرب میں رہنے والے بھارتیوں کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ اور جی 20 چوٹی کانفرنس کی کامیابی میں ان کے تعاون کے لئے حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

  • His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and I had very productive talks. We reviewed our trade ties and are confident that the commercial linkages between our nations will grow even further in the times to come. The scope for cooperation in grid… pic.twitter.com/UalSTDmrTY

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم مودی نے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور میں نے نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ہم نے اپنے تجارتی تعلقات کا جائزہ لیا اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوموں کے درمیان تجارتی روابط آنے والے وقتوں میں مزید بڑھیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.