ETV Bharat / bharat

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان - Saudi Arabia to give citizenship

سعودی عرب نے شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Saudi Arabia announces citizenship for foreigners
سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 11:13 AM IST

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کر شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا حکم دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا نے جمعرات کو جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق لکھا ہے کہ شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی افراد سعودی شہریت کے اہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ثقافت، کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

شاہی فرمان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے، جہاں دنیا بھر سے خصوصی مہارت کے حامل پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.