ETV Bharat / bharat

Saudi Arabia Allows Umrah: سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 1:49 PM IST

سعودی حکومت نے ہر قسم کے انٹری ویزا رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔ Saudi Arabia Allows Umrah Holders Of All Types Of Visas

سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزا رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ Saudi Arabia Allows Umrah سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا اپلیکیشن پر اپائنٹمنٹ بک کرنا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت میں باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگا۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان امریکا، برطانیہ اور شینگن کے درست ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول پروگرام کو بحال کرنے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا ویزا رکھنے والوں کے لیے ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کردی تھی۔

خیال رہے کہ شینگن ایریا 26 یورپی ممالک پر مشتمل ایک ایسا علاقہ ہے جس نے باضابطہ طور پر اپنی باہمی سرحدوں پر تمام پاسپورٹ اور دیگر تمام قسم کے سرحدی کنٹرول کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے شہری جن کے پاس ویزا ہے اور وہ سعودیہ کی قومی ائیرلائن (فلائناس یا فلائیڈیل) میں کسی ایک پر سفر کر رہے ہیں، وہ اب پہلے ویزے کی درخواست دینے کے بجائے سعودی آمد پر 12 ماہ کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.