ETV Bharat / bharat

باغپت میں آج سرو کھاپ مہا پنچایت - سرو کھاپ مہا پنچایت

پنچایت میں کسان اور کھاپ چودھری بھی دھرنا دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مہاپنچایت میں راکیش ٹکیٹ سمیت کھاپ کے تمام چودھریوں کو شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

باغپت میں آج سرو کھاپ مہا پنچایت
باغپت میں آج سرو کھاپ مہا پنچایت
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 10:31 AM IST

اترپردیش کے باغپت میں آج سرو کھاپ مہا پنچایت ہونا ہے، مہا پنچایت کے اعلان کے بعد پولیس الرٹ پر ہے، دہلی سہارنپور قومی شاہراہ پر بھاری پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 31 جنوری کو سبھی کھاپ مہا پنچایتوں کا اعلان کیا گیا تھا اور پنچایت کے لیے بڑوتا تحصیل کمپلیکس کا انتخاب ہوا تھا، اس کے بعد پولیس انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے، تحصیل کے قریب کے علاقوں کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ دہلی سہارنپور قومی شاہراہ نمبر 709 بی پر 40 دن تک زرعی قوانین کے خلاف دھرنا جاری رہا، اس کے بعد چار دن پہلے رات گئے پولیس انتظامیہ کی ایک بڑی تعداد نے شاہراہ سے دھرنا ختم کرادیا۔ جس کی وجہ سے مشتعل کسانوں نے اس مہاپنچایت کا اعلان کیا۔

پنچایت میں کسان اور کھاپ چودھری بھی دھرنا دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مہاپنچایت میں راکیش ٹکیٹ سمیت کھاپ کے تمام چودھریوں کو شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز کھاپ چودھریوں اور کسانوں کا اجلاس ہوا۔ میٹنگ میں اتوار کے لیے مہاپنچایت کا اعلان کیا گیا۔آج ہونے والی مہا پنچایت میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ دھرنا کہاں شروع کرنا ہے، اسی سلسلے میں آج مہا پنچایت حکمت عملی تیار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.