ETV Bharat / bharat

سونووال نے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونی میڈیسن کا افتتاح کیا

وزیر برائے وزارت آیوش ووزارت بندرگاہ، جہاز رانی و آبی وسائل، سربانند سونووال نے ویٹرنری بازار، گھنگور، سلچر، آسام میں ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، سلچر کا آج افتتاح کیا۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آیوش نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔ Regional Research Institute of Unani Medicine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 9:17 PM IST

نئی دہلی /سلچر: وزیر برائےوزارت آیوش ووزارت بندرگاہ، جہاز رانی و آبی وسائل، سربانند سونووال نے ویٹرنری بازار، گھنگور، سلچر، آسام میں ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آرآرآئی یوایم)، سلچر کا آج افتتاح کیا۔

پریمل سکلبیدیا، وزیرٹرانسپورٹ، فشریز و ایکسائز، حکومت آسام، ڈاکٹر راجدیپ رائے، رکن پارلیمنٹ، سلچر، کِرپاناتھ ملاح، رکن پارلیمنٹ، کریم گنج، میہر کانتی شوم، رکن اسمبلی، ادھربونڈ، امین الحق لسکر، سابق رکن اسمبلی، سونائی، پرمود کمار پاٹھک، اسپیشل سکریٹری، وزارت آیوش، حکومت ہند، روہن کمار جھا، ڈپٹی کمشنر، کچھار، سلچر اور پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند بھی اس موقع پرشریک ہوئے۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آیوش نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرآرآئی یوایم، سلچر 50 بستروں کے اسپتال کے ساتھ آسام کے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات پوری کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام کی پہاڑیوں اور جنگلات میں دوائی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی بہت اقسام موجود ہیں اور یہ ادارہ ان وسائل کو بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ طب یونانی میں دیگر تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ دے گا۔

پریمل سکلبیدیا نے کہا کہ بشمول طب یونانی روایتی طبی نظام نے عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات پوری کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ طب یونانی اس خطہ میں صحتی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہے۔

ڈاکٹرراجدیپ رائے نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دیسی طبی نظام کی ترقی پرخاص توجہ دے رہی ہے اور تقریبا پنتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر یہ انسٹی ٹیوٹ اس سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ کِرپاناتھ ملاح نے کہا کہ طب یونانی ہمارے صحتی دیکھ بھال کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہے اور یہ خطے میں تحقیق کے ساتھ ساتھ صحت کی خدمات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرنے جارہی ہے۔

پرمود کمار پاٹھک نے کہا کہ حکومت ہند نے ہمیشہ دیسی نظام طب کی ترقی پر خاص توجہ دی ہے اور طب یونانی سمیت آیوش نظام کی کثیر جہتی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے۔ قبل ازیں پروفیسر عاصم علی خان نے آرآرآئی یوایم، سلچر کے قیام میں تعادن کے لئے وزارت آیوش اور حکومت آسام کاشکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اختر حسین جمالی، ریسرچ آفیسر انچارج، آرآرآئی یوایم، سلچر کے شکریہ کے ساتھ افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Community Jetties وزیراعلیٰ یوگی اور سربانند سونووال نے وارانسی میں 7 کمیونٹی جیٹیز کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.