ETV Bharat / bharat

ہتک عزت معاملے میں عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو نوٹس - کئی جگہ بلیک لسٹیٹ ہے

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے گذشتہ دونوں جل شکتی وزیر پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے اور اس معاملے میں کئی کمپنیوں کے نام لیے تھے۔ جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر لگائے گئے الزام میں رشم میٹالکس کمپنی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس پر لکھنؤ کی نچلی عدالت نے عآپ لیڈر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

sanjay-singh-defamation-case-court-sent-notice
ہتک عزت معاملے میں عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو نوٹس
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 6:11 PM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں عام آدمی پارٹی (عآپ)لیڈر سنجے سنگھ کو نوٹس جاری کر کے 26ستمبر کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے گذشتہ دونوں جل شکتی وزیر پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے اور اس معاملے میں کئی کمپنیوں کے نام لیے تھے۔ جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر لگائے گئے الزام میں رشم میٹالکس کمپنی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس پر لکھنؤ کی نچلی عدالت نے عآپ لیڈر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

رشم میٹالکس نے سنجے سنگھ کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے سات دنوں کے اندر معافی مانگتے ہوئے 5ہزار کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعوی کیا تھا۔ مسٹر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں جل جیون مشن میں 30ہزار روپے کروڑ کے بدعنوانی کا دعوی کیا تھا جس کے بعد جل شکتی وزیر نے پریس کانفرنس کر کے ان تمام الزامات کو خارج کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

سنجے سنگھ نے رشم میٹالکس کے بارے میں دعوی کیاتھا کہ یہ کمپنی جموں کشمیر، ہما چل پردیش سمیت کئی جگہ بلیک لسٹیٹ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.