ETV Bharat / bharat

Sambit Patra slams Kharge کھڑگے، راہل اور سونیا کی زبان بول رہے ہیں، بی جے پی - کھڑگے پر سخت جوابی حملہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو راون کہنے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے پر سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کھڑگے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی زبان بول رہے ہیں اور انہیں گجرات کے عوام سے اس کا جواب ملے گا۔Mallikarjun Kharge compares PM Modi with Ravan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:48 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو راون کہنے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے پر سخت جوابی حملہ کیا اور کہا کہ کھڑگے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی زبان بول رہے ہیں اور انہیں گجرات کے عوام سے اس کا جواب ملے گا۔ یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ کانگریس صدر نے وزیر اعظم مودی کو 'راون' کہا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم کے لیے اس قسم کی گالی گلوج مناسب نہیں۔ Sambit Patra slams Kharge

ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی گجرات کے بیٹے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں گجرات کا فخر ہیں۔ گجرات کے بیٹے کے لیے ایسی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ یہ قابل مذمت ہے اور کانگریس کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے مفاد میں بہت سے کام کئے ہیں۔ وہ ہندوستان کو ترقی کی راہ پر لے جارہے ہیں۔ گجرات کی مٹی کو سلام، جس نے ایسا بیٹا دیا، جو ہندوستان کے غریبوں کو آگے لے جانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہیں راون کہنا صرف وزیر مودی کی توہین نہیں ہے، یہ ہر گجراتی اور پورے گجرات کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر اپنی لسانی مریادا کو بھول چکے ہیں۔ یہ لوگ وزیر اعظم مودی کے کاموں سے حیران اور پریشان ہو کر انہیں گھٹیا القابات سے نواز رہے ہیں۔ جب سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو موت کا سوداگر کہا تو ان کے دیگر لیڈروں نے وزیر اعظم مودی کو ظالم، بندر، راکشس تک کہا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس کے نئے صدر نے وزیر اعظم مودی کے تعلق سے جو بیان دیا ہے وہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا بیان ہے۔ سب سے پہلے سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو موت کا سوداگر کہا تھا جس کا نتیجہ سب نے دیکھا۔ اب کانگریس کو کھڑگے کے بیان کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ اس کا جواب گجرات کے عوام ضرور دیں گے۔ ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں آج ہندوستان دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں کی فہرست میں 11ویں مقام سے 5ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کر کے نہ صرف پاکستان کو بلکہ دہشت گردی کو اس کی اوکات بھی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mallikarjun Kharge Slams BJP Govt گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں، کھڑگے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.