ETV Bharat / bharat

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج

تیل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافہ کے خلاف آج سماج وادی پارٹی کی جانب سے میرٹھ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بیل گاڑی میں سوار ہوکر کلکٹریٹ افس پہنچے ان سماج وادی کارکنان کا کہنا تھا جب تک حکومت تیل کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کو واپس نہیں لے گی تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 12:56 AM IST

میرٹھ میں آج سماج وادی پارٹی کی جانب سے تیل قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مختلف انداز میں حکومت ہند کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج

بیل گاڑی میں سوار ہوکر ضلع کلکٹریٹ پہنچے ان سماج وادی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت تیل کی قیمتوں پر لگام لگانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر تیل کی قیمتیں کم کرنی ہوں گی ورنہ سماج وادی پارٹی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی تاکہ عوام کو ایسی ناکارہ سرکار سے نجات مل سکے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب خوردنی تیل میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ایسے میں سماج وادی پارٹی کے احتجاج کا حکومت پر کتنا اثر پڑتا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.