ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav On Farmers بی جے پی حکومت میں کسانوں کو صرف دھوکہ ملا، اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کی صرف دھوکہ مل رہا ہے۔ موسم بارش اور ژالہ باری سے ریاست میں کسانوں کو گیہوں، سرسوں، چنا سمیت دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے ابھی تک بدلے حالات میں گیہوں خرید کو لے کر کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 9:40 PM IST

بی جے پی حکومت میں کسانوں کو صرف دھوکہ ملا، اکھلیش

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کی صرف دھوکہ مل رہا ہے۔ یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے ریاست میں کسانوں کو گیہوں، سرسوں، چنا سمیت دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ گیہوں کی پیداوار کم ہونے کے ساتھ کوالٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔ جس سے گیہوں خرید میں مشکل آرہی ہے۔ حکومت نے ابھی تک بدلے حالات میں گیہوں خرید کو لے کر کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ کسان پریشان ہیں۔ ایک طرف موسم کی وجہ نقصان دوسری طرف حکومت کی اندیکھی سے کسان در۔در بھٹکنے کو مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش، ژالہ بار اور فصل تباہ ہونے کا صدمہ کسان برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔ صرف بندیل کھنڈ اضلاع میں نصف درج سے زیادہ کسان خود کشی کرچکے ہیں۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی مدد کے بجائے دستاویزی خانہ پری اور ہوائی اعلانات کر کے جھوٹے دلاسہ دے رہی ہے۔ یادو نے کہا کہ بی جے پی حکموت ہر قدم پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ حکومت نے پہلے تو گنا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ پھر گنا کسانوں کی پوری ادائیگی نہیں کرائی۔ آج بھی گنا کسانوں کا ہزارو ں کروڑ روپیہ چینی ملوں پر بقایہ ہے۔حکومت کی نظر اندازی سے گنا کسان بحرانی کا شکار ہیں۔ آلو کسان بھی برباد ہوگیا۔ آلو کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت نہیں ملی۔ اب گیہوں کسان بھٹکنے کو مجبور ہیں۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کسان قرض میں ڈوبتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Protest In Delhi کسان ایک بار پھر دہلی کے رام لیلا میدان میں احتجاج کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تو حکومت آمدنی دونگی کرنے کا نام بھی نہیں لیتی ہے۔ اس حکومت میں مہنگائی بڑھنے سے کسانوں کی آمدنی دو گنی ہونے کے بجائے ان کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ کسان اب بی جے پی حکومت کے دھوکے کو سمجھ چکا ہے۔ اب آنے والے وقت میں کسان متحد ہوکر بی جے پی کے جھوٹ کا بدلہ لے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.