اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں کل دیر رات سماج وادی پارٹی کے رہنما فیروز پپو کے قتل کے بعد علاقے میں غصہ اور کشیدگی پھیل گئی ہے۔ SP Leader Murder in Balrampur
موصولہ اطلاع کے مطابق بلرام پور میں تلسی پور پنچایت کے سابق چیئرمین فیروز پپو Former Chairman of Tulsipur Panchayat Feroz Pappu کا منگل کی دیر رات نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ فیروز تلسی پور نگر پنچایت صدر کہکشاں کے شوہر ہیں۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ فیروز جروا چوراہے سے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر نامعلوم بدمعاشوں نے ان کی گردن اور ماتھے پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرکے زخمی کردیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فیروز کو مردہ قرار دے دیا۔ Doctor on Firoz Pappu murder
ان کے قتل کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی حامیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ان کے حامیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ Police on Firoz Pappu murder
یہ بھی پڑھیں: ایم این ایس کے رہنما کا قتل، چار مشتبہ افراد گرفتار
فی الحال علاقے میں بڑھتے ہوئے غصے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 'ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔'