مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق احمد کے خلاف کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ قانون سے ہٹ کر کوئی الگ کارروائی نہ کی جائے۔ عدالتیں فیصلہ کرے کہ مجرم کو کیا سزا دینی ہے، جب عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تو ہر شخص مطمئن ہوتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عدالتوں کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔
ریاست میں بلڈوزر کی کارروائی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ جن لوگوں کا گھر گرایا جا رہا ہے، ان میں سبھی لوگ رہتے ہیں، صرف ملزم نہیں، گھر کے اندر پورا خاندان رہتا ہے۔ اس لئے عدالتوں سے فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ہونی چاہیے۔ اس طرح حکومت کا عدالتوں کو نظر انداز کرکے سزائیں دینے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت کو اس طرح کی کارروائی نہیں کرنی چاہئے۔ عدالت کے فیصلہ کے مطابق کام کرنا چاہئے۔
وہیں انہوں نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف مخالفت کرنے والوں پر ہی بلڈوزر کیوں چلایا رہا ہے، یہاں مافیا کی بھرمار ہے۔ وہ بھی کام کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ بی جے پی کی واشنگ مشین میں کوئی مافیا آجائے تو دھول سے صاف ہو کر نکلتا ہے۔ وہ پاک صاف ہو جاتا ہے، حکومت کو ان کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Atique Son Encounter عتیق کے فرزند اسد کی لاش آج پریاگ راج لائی جائے گی