ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav Slams Yogi Government مرادآباد میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا - اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو مراد آباد میں سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری کے بیٹے کی استقبالیہ پارٹی میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک بے ایمان پارٹی ہے۔ بے ایمان پارٹی سے اور کیا توقع کریں گے۔

مرادآباد میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 3:39 PM IST

مرادآباد میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو مراد آباد میں سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری کے بیٹے کی استقبالیہ پارٹی میں پہنچے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین کا پی ایف، ایک پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں قصوروار پائے گئے اہلکاروں کو جیل بھیج دیا گیا، اب کیا بی جے پی ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گی؟ ایل آئی سی معاملے میں بی جے پی حکومت ایک بڑے تاجر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شیئرز گر رہے ہیں، ایم ایل سی الیکشن میں شکست ہو گئی ہے۔ بی جے پی کو بے ایمان پارٹی کہا گیا ہے، عام بجٹ کو الوداعی بجٹ کہا گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ایک بے ایمان پارٹی ہے۔ بے ایمان پارٹی سے اور کیا توقع کریں گے۔ اب افسران الیکشن لڑیں گے۔ آپ نے رام پور میں لوک سبھا الیکشن دیکھا، رامپور میں ووٹروں کو باہر جانے نہیں دیا گیا، پولس تعینات تھی، جمہوریت میں الیکشن اس طرح ہوتے ہیں؟ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، آخر یہ کون سی طاقت تھی، اس کے پیچھے کون لوگ تھے، جنہوں نے انہیں یہاں ووٹ نہیں ڈالنے دیا۔

انہوں نے مزید کہ اکہ مین پوری میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہاں کے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ چاہے مرنا پڑے، ووٹ ڈالنے جائیں گے اور اگر رام پور کے لوگ بھی فیصلہ کریں کہ چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، وہ ووٹ ڈالنے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav grand welcome in Kanpur: کانپور میں اکھلیش یادو کا شاندار استقبال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.