سائنا کے شوہر پروپلی کیشپ بھی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہیں۔
کیشپ منگل کو کینیڈا کے جیسن انتھونی ہوشوئی سے کھیلنا تھا۔
کیشپ کو دوسرے دور کی جانچ کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ وہ سائنا کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔ کشیپ کے ٹسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔
تاہم منتظمین کو اندیشہ ہے کہ وہ بھی پوزیٹیو ہوسکتے ہیں۔یہ سارے نتائج تاحال زبانی ہیں اور ہندوستانی ٹیم اس رپورٹ کی منتظر ہے۔
مزید پڑھیں:وراٹ کے یہاں نئے مہمان کی آمد
تھائی لینڈ کے کورونا پروٹوکول کے مطابق سائنا اور پرنئے کو 10 دن اسپتال میں رہنا پڑے گا۔ باقی ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب سائنا اور پرنئے مثبت پائے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ یہ کھلاڑی کیشپ کے ساتھ گرو سائی دت کی شادی کے دوران مثبت پائے گئے تھے اور انہیں قرنطینہ میں ہی رہنا پڑا تھا۔
کورنٹائن کی مدت پوری کرنے کے بعد ان کی رپورٹ منفی آئی تھی، جس کے بعد وہ بینکاک چلے گئے تھے۔
آمد پر بھی ان کی رپورٹ منفی تھی لیکن وہ تیسرے راؤنڈ کی جانچ میں مثبت پائے گئے۔
پرنئے بینکاک میں اپنے کمرے میں تنہا رہ رہے تھے ،اس لئے کوئی دوسرا ہندوستانی کھلاڑی اس انفیکشن کی زد میں نہیں آیا۔