مغربی بنگال (West Bengal) کے مرشد آباد ضلع کے شمشیر گنج کے رہنے والے ساحل انور نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسرائیل اور ان کی بیوی خوشبون بی بی کے لیے گھر چلانا بہت مشکل ہو گیا تھا۔ دونوں کے سامنے نہ صرف گھر چلانا بلکہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا کام بھی ایک چیلنج تھا۔
تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے اسرائیل نے بڑے بیٹے شہید انور کو ڈاکٹر بنایا۔ سائیکل کے ذریعہ گاؤں گاؤں کپڑا فروخت کرنے والے اسرائیل کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ بڑا بیٹا شہید انور 2019 میں ہی بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کی اور دوسرے بیٹے ساحل انور نے غربت اور مالی مسائل کے باوجود میڈیکل امتحان میں نمایاں کارنامہ انجام دیتے ہوئے بہترین مقام حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:۔ گیا میں نجی اسکولوں کو مالی مشکلات کا سامنا
میڈیکل نیٹ میں 616 نمبروں کے ساتھ 12550 رینک حاصل کرنے والے ساحل انور کی اس کامیابی پر گھر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پورا گاؤں خوش ہے۔
ساحل انور کی والدہ خوشبون بی بی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرانا ہمارا کام ہے۔ اس کے بعد بچے اس پر کس طرح سے عمل کرتے ہیں۔ ان پر ہی سب کچھ منحصر کرتا ہے۔ میرے بچوں نے اب تک مایوس نہیں کیا ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی نہیں کریں گے۔