ETV Bharat / bharat

اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر سچن پائلٹ کی 44 ویں سالگرہ 7 ستمبر کو اجمیر میں دھوم دھام سے منائی جائے گی۔ کانگریس پارٹی رہنما پائلٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شہر سے ملحقہ علاقوں مثلا ماخوپورہ، کھاجپورہ، ہٹونڈی وغیرہ میں پانچ ہزار پودے لگا کر مبارکباد دیں گے۔

اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی
اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:55 PM IST

اجمیر سٹی کانگریس کی جانب سے سبکدوش ہونے والے سٹی صدر وجے جین کی قیادت میں سچن پائلٹ کی سالگرہ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں دس ہزار پودے لگا کر ماحول کو بچانے کا پیغام دیا جائے گا۔

اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی
اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی

اسی طرح ہیمنت بھاٹی جو کہ اجمیر جنوبی علاقے سے اسمبلی امیدوار رہے، پائلٹ کی سالگرہ اپنے حامیوں کے ساتھ اپنے علاقے میں پانچ ہزار پودے لگا کر منائیں گے۔ دونوں طرف سے پودے لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایک اور تصدیق شدہ اطلاع کے مطابق پودے لگانے کے مذکورہ دو پروگراموں کے علاوہ کانگریسی پائلٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شہر سے ملحقہ علاقوں مثلا ماخوپورہ، کھاجپورہ، ہٹونڈی وغیرہ میں پانچ ہزار پودے لگا کر مبارکباد دیں گے۔

مزید پڑھیں: مودی نے ڈی اروند کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا

سٹی کانگریس کے ساتھ دیگر تمام لوگ اپنے علاقے میں وارڈ کی سطح پر پودوں کی تقسیم کا کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سچن پائلٹ کی سالگرہ کے موقع پر پوری ریاست میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.