ETV Bharat / bharat

جسے آپ امداد کہتے ہیں، ہم اسے دوستی کہتے ہیں: ایس جے شنکر - وزیر خارجہ کا بیرونی ممالک کے امداد پر بیان

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ کووڈ ۔19 دنیا کے لیے ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور جب مدد کی بات آئی تو ہم نے امریکہ، سنگاپور، یورپی ممالک کو دوائیں دیں، جسے آپ امداد کی حیثیت سے بیان کرتے ہیں ہم اسے دوستی کہتے ہیں۔

EAM Jaishankar
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر
author img

By

Published : May 5, 2021, 11:02 AM IST

Updated : May 5, 2021, 11:24 AM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہا ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اوسطا 3 سے 4 لاکھ نئے کیسز درج ہو رہے ہیں، اس پر وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے دو چار ہے، کووڈ دنیا کے لیے مشترکہ مسئلہ ہے لیکن جب ادویات کی بات آئی تو ہم نے امریکہ ، سنگاپور ، یورپی ممالک کو ادویات فراہم کیں، ہم نے کچھ ممالک کو ویکسین بھی دی، آپ جس چیز کو بطور امداد بیان کرتے ہیں ہم ان کو دوستی کا نام دیتے ہیں۔

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ میرے خیال میں لوگ مسئلے سے نظریاتی طور پر نہیں جڑ رہے ہیں، میں نے دہلی کے حالات دیکھے ہیں، میرے لوگ کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کی وجہ سے انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں، وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں اپنے لوگوں کی مدد کے لیے سب کچھ کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ جب کوئی وبا آتی ہے تو دلائل اور سوالات ہوتے ہیں، لوگوں نے الیکشن کے بارے میں بھی کہا ہے، ہم ایک جمہوری ملک ہیں اور ہم جمہوریت میں انتخابات نہیں روک سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ پوری دنیا اس کورونا وائرس کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہی ہے، ایسی صورتحال میں پوری دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ ان کا پیغام جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بارے میں بھی یہ ہے تھا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا کو اس وبا کے خلاف متحد ہونا پڑے گا کیونکہ فی الحال زیادہ تر معاملات ہندوستان سے سامنے آرہے ہیں لیکن امریکہ سے اٹلی اور یہاں تک کہ برطانیہ کے جی 7 ممالک کے ممبر کو بھی کورونا کے تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دنیا کے بہت سے ممالک کو کورونا کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایسی صورتحال میں پوری دنیا کو اس بحران میں متحد ہونا پڑے گا۔

دنیا بھر کے ہندوستانی سفارت خانوں کو میرا پیغام یہ ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے حالات کو دیکھتے ہوئے آکسیجن، ادویات، ویکسین سپلائی چین جیسی اہم چیزوں کی فراہمی پر توجہ دیں۔کورونا کے بارے میں پورے ملک میں مختلف قسم کی باتیں چل رہی ہیں لیکن آپ سب کو ایک ہی مشن کے تحت کام کرنا ہوگا۔

ہندوستان کو پوری دنیا کے ممالک کی حمایت حاصل ہورہی ہے لہذا اس تعاون کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا اور اس تعاون کے لیے تیاری کرنا سب سے اہم ذمہ داری ہے۔

Last Updated : May 5, 2021, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.