یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد تیزی سے بدلتی عالمی سیاست اور وہاں پھنسے بھارتی طلبہ کو واپس لانے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے یہاں آج شام مرکزی کابینہ کی دفاعی امور کی کمیٹی (سی سی ایس) کا اجلاس ہوا۔ Russia-Ukraine Crisis, PM Modi Chairs CCS Meet
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، پٹرولیم، قدرتی گیس، شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی میٹنگ کے بعد رات میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزارت خارجہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تقریباً 18 ہزار بھارتی طلبہ کو نکالنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا ہے۔ کیف میں بھارتی سفیر نے بھارتی طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
وزارت خارجہ نے ہنگری، رومانیہ، سلوواک ریپبلک اور پولینڈ میں یوکرین سے لگتی زمینی سرحد پر تعنیاتی کے لیے چار خصوصیی ٹیموں کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Imran Khan Meets Putin: یوکرین جنگ کے درمیان، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پوتن سے ملاقات
- Russia Attackes Ukraine: روس کافی بڑے پیمانے پر حملہ کر رہا ہے: یوکرین کے وزیر خارجہ
یو این آئی