ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Hits RSS آر ایس ایس حامی بھگوان شیو کو نہیں مانتے، راہل گاندھی - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو کل امبالہ پہنچی اور آج ہریانہ۔پنجاب سرحد سے پنجاب میں داخل ہوگی۔ اس سے قبل کل امبالہ میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران راہُل گاندھی نے کہا تھا کہ آر ایس ایس والے کبھی ہر ہر مہادیو نہیں بولتے کیوں کہ بھگوان شیو سنیاسی تھے اور آر ایس ایس حامی سنیاسیوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ Rahul Gandhi Slams RSS During Bharat Jodo Yatra

Rahul Gandhi Hits RSS
راہل گاندھی
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 12:05 PM IST

راہُل گاندھی سہ پہر 3.30 بجے ہریانہ-پنجاب سرحد شمبھو بارڈر سے پنجاب میں داخل ہوں گے۔ یاترا پیر کو کروکشیتر سے امبالا پہنچی۔ جہاں راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر شدید حملے کئے۔ امبالہ کے محلہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے ارکان 21ویں صدی کے کورو ہیں۔ یہاں راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ کبھی ہر ہر مہادیو کے نعرے نہیں لگاتے کیونکہ بھگوان شیو سنیاسی تھے اور آر ایس ایس والے سنیاسیوں کو پسند نہیں کرتے۔

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے پنجاب میں داخل ہونے سے پہلے راہُل گاندھی سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب پر حاضری دینے کے بعد جلیانوالہ باغ جائیں گے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی درگیانہ مندر اور رام تیرتھ مندر میں بھی پوجا کریں گے۔ بعد ازاں راہل گاندھی کرنال اور کروکشیتر ہوتے ہوئے امبالہ پہنچے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra

پنجاب کانگریس کے صدر راجہ وارنگ نے کہا کہ یاترا 10 جنوری کو شام 7 بجے فتح گڑھ صاحب پہنچے گی اور 11 جنوری کو پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگی جبکہ 13 جنوری کو لوہڑی کی وجہ سے بریک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پنجاب میں یاترا کے لیے پوری طرح تیار ہے اس لیے پارٹی کی جانب سے 19 کمیٹیاں تشکیل دے کر تمام سینئر رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ یہ یاترا پنجاب میں 7 دن تک چلے گی اور پھر پٹھان کوٹ کے راستے جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ کانگریس پارٹی نے سبھی سے یاترا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر 2022 کو شروع ہوئی تھی جس نے اب تک 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا نے اب تک 52 اضلاع کا دورہ کیا ہے۔ اس یاترا میں ابھی تک 113 دن لگے ہیں بھارت جوڑو یاترا 150 دنوں تک چلے گی۔ بھارت جوڑو یاترا ابھی دو ریاستوں پنجاب اور جموں و کشمیر میں آنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.