ETV Bharat / bharat

Rs 2000 Currency Note Withdrawal خلیجی ممالک میں بھارتیوں کے لیے دو ہزار روپے کے نوٹ کا ایکسچینج دردِ سر بنا ہوا ہے

متحدہ عرب امارات میں بھارتیوں کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خلیجی ممالک میں رہنے والے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ خطے کے بینکنگ ادارے بھارت کی اس پالیسی سے آگاہ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

Rs 2000 currency note withdrawal causing headaches for Indians in Gulf
دو ہزار روپے کے نوٹ کا ایکسچینج خلیج میں بھارتیوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے
author img

By

Published : May 29, 2023, 5:41 PM IST

دبئی: جب سے حکومت نے 2,000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے خلیجی ممالک میں متعدد بھارتیوں کو پریشان کن وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ خطے کے بینکنگ ادارے بھارت کی اس پالیسی سے آگاہ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2,000 روپے کے کرنسی نوٹوں کو واپس لینے کا حیران کن اعلان کیا لیکن عوام کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا کہ وہ یا تو 2,000 روپے کے نوٹ اپنے کھاتوں میں جمع کرائیں یا بینکوں میں جاکر تبدیل کرا لیں۔ آر بی آئی نے بینکوں سے فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری نہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھارتیوں کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ بہت سے پریشان لوگوں میں سے ایک فیروزہ شیخ (فرضی نام) جو گزشتہ ہفتے اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک ماہ کے وقفے کے لیے دبئی پہنچی تھی۔ کچھ دنوں بعد جیسے ہی اس نے 2,000 روپے کی کرنسی واپس لینے کا اعلان سنا تو وہ 2,000 روپے کی مالیت کے آٹھ نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے ایک ایکسچینج سینٹر پہنچی۔ جہاں پر ایکسچینج کاؤنٹر نے اس کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ اور اسے دو ٹوک الفاظ میں بتایا گیا کہ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے 2000 روپے کے نوٹ تبدیل نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ فیروزہ شیخ نے بھارتی حکومت کے اعلان اور پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے استدلال کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر بھی متعدد شہریوں نے خلیجی خطے میں ایکسچینج سینٹرز کی طرف سے 2,000 روپے کے نوٹوں کو مسترد کیے جانے کی اطلاعات کا اشتراک کرنا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایکسچینج دفاتر میں 2000 روپے کے نوٹ قبول نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اس لیے میں تمام حاجیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھارت سے 500 روپے کے نوٹ لے کر آئیں۔ یہ اہم ہے اور براہ کرم اس معلومات کو اس سال حج پر جانے والوں کے ساتھ شیئر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.