ETV Bharat / bharat

Smriti Mandhana RCB Captain مندھانا کو آر سی بی کی کپتانی ملی

کپتان کا عہدہ سنبھالنے پر مندھانا نے کہاکہ مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپنے کے لیے میں آر سی بی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ میں ڈبلیو پی ایل میں آر سی بی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا 100 فیصد دینے کا وعدہ کرتی ہوں۔

مندھانا کو آر سی بی کی کپتانی ملی
مندھانا کو آر سی بی کی کپتانی ملی
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 5:09 PM IST

بنگلورو: ہندوستان کی باصلاحیت اوپنر اسمرتی مندھانا کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی خواتین ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آر سی بی نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔ فرنچائز نے مندھانا کو 13 فروری کو ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں 3.4 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا تھا۔ نیلامی کے اختتام پر مندھانا ٹورنامنٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی ثابت ہوئی جبکہ آر سی بی کے ڈائریکٹوریٹ آف کرکٹ نے ٹیم کی کپتانی سونپنے کا امکان ظاہر کیا۔

آر سی بی کے چیئرمین پرتھمیش مشرا نے کہاکہ "اسمرتی ہمارے 'پلے بولڈ' فلسفے اور کرکٹ کے منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم نے اسے قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آر سی بی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔ کپتان کا عہدہ سنبھالنے پر مندھانا نے کہاکہ “وراٹ (کوہلی) اور فاف (ڈو پلیسس) کو کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔ مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپنے کے لیے میں آر سی بی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ میں ڈبلیو پی ایل میں آر سی بی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا 100 فیصد دینے کا وعدہ کرتی ہوں۔‘‘

مندھانا گزشتہ ایک دہائی سے ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ رہی ہیں۔ اوپننگ بلے باز مندھانا نے 113 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 27.15 کی اوسط اور 123.19 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2661 رنز بنائے ہیں۔ مندھانا کا خیرمقدم کرتے ہوئے آر سی بی مردوں کی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسیس نے کہاکہ "آر سی بی کے لیے یہ چند مہینے بہت اچھے رہے ہیں، پہلے خواتین کی ٹیم کو درست کرنا اور پھر ایک مضبوط ٹیم بنانا۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری خواتین ٹیم کی کپتان میں آر سی بی کی قیادت کرنے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ اسمرتی مندھانا کو نیک خواہشات۔"

یہ بھی پڑھیں: ICC Women's ODI Rankings: اسمرتی مندھانا کی ٹاپ ٹین میں واپسی

آر سی بی کے سابق کپتان کوہلی نے کہاکہ "ایک کپتان صرف ٹیم کا لیڈر نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو ایک ثقافت بناتا ہے اور اسے آگے لے جاتا ہے۔ اپنے آس پاس کے ہر فرد کا احترام حاصل کرکے میراث کو آگے بڑھائیں۔ فاف نے اپنی قیادت میں ہر ایک کی مدد کرکے ایک زبردست کام کیا۔ مجھے ان کی کپتانی میں کھیلنے کا بہت اچھا لگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.