ETV Bharat / bharat

Road Accident In Purnia: سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی - جلال گڑھ پولیس اسٹیشن کے قریب سڑک حادثہ

ضلع پورنیا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں آٹھ افراد کے ہلاک جبکہ دیگر کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Road Accident In Purnia

سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : May 23, 2022, 10:46 AM IST

پورنیا: بہار کے ضلع پورنیا میں جلال گڑھ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پائپوں سے لدا ٹرک 57 این ایچ پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹرک میں سوار تقریباً 8 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک پر تقریباً 16 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مرنے والے تمام مزدوروں کا تعلق ریاست راجستھان سے بتایا جاتا ہے۔ مرنے والوں میں ایشور لال، واسو لال، ہریش، کبا رام، دشمنت، کانتی لالہ، منی لالہ شامل ہیں۔ سبھی راجستھان کے ادے پور خیرواڑہ سے بتائے جا رہے ہیں۔ ٹرک میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت کل 16 افراد سوار تھے۔ Road Accident In Purnia

ٹرک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے علاوہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں پورنیہ کے صدر ایس ڈی پی او سریندر کمار سروج نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو اسپتال بھیجنے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پائپ سے لدا ٹرک بہت تیزی سے جا رہا تھا۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آگئی ہوگی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ٹرک پر سوار تمام لوگ ورکنگ کلاس لگتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.