ETV Bharat / bharat

Accident in Hanumangarh سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک - سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

ضلع ہنومان گڑھ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ Accident In Hanumangarh

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 9:21 AM IST

ہنومان گڑھ: ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں اتوار کی صبح یکم جنوری 2023 کو دردناک خبر سامنے آئی۔ ہنومان گڑھ علاقے کے پلو تھانہ علاقے کے میگا ہائی وے پر واقع گاؤں بسرسر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی کو پلو اسپتال سے بیکانیر ریفر کیا گیا۔ فی الحال ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس جلد ہی شناخت کا پتا لگا کر واضح کردے گی۔Road accident in Hanumangarh

مزید پڑھیں:۔ Kathua Road Accident کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

Navsari Road Accident گجرات سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک

اس خوفناک حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پلّو پولیس اسٹیشن کے افسر گوپیرام نے بتایا کہ اینٹوں سے بھرا ایک ٹرک پلو سے سردار شہر کی طرف جا رہا تھا، جو کار سے ٹکرا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار اُڑ گئی اور اس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پلو پولیس اسٹیشن کے افسر گوپیرام نے بتایا کہ تین زخمیوں کو مقامی اسپتال لایا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا اور ایک کو بیکانیر ریفر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پلو پولیس اسٹیشن کے افسر گوپیرام نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین کی آمد کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔car truck collision 5 people died

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.