ETV Bharat / bharat

گجرات: سڑک حادثے میں 15 افراد کی موت

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 7:53 AM IST

Updated : Jan 19, 2021, 9:39 AM IST

ریاست گجرات کے شہر سورت کی کم چار راستہ (سڑک کا نام) کے فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو ایک بے قابو ٹرک نے کچل دیا جس کے سبب 15 افراد کی موت ہوگئی۔

gujarat road accident
gujarat road accident

سورت کے کوسامبا میں ایک ٹرک نے فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو بری طرح روند دیا جس میں 15 افراد جائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک کی ٹریکٹر سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

سورت میں المناک سڑک حادثہ

تمام ہلاک شدہ مزدور راجستھان کے بتائے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات کِم مانڈوی روڈ پر پلوڈ گام کے قریب فٹ پاتھ پر سو رہے کنبہ کو ڈمپر نے کچل دیا جس میں 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت پولیس کی بھاری فورس موقع پر پہنچ گئی اور ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ڈمپر، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور مزدوروں کو کچل دیا۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.