راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے چارہ گھوٹالہ کے تحت ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔ Verdict in major fodder scam case
اس سے پہلے لالو یادو کو 15 فروری کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ لالو یادو کے ساتھ ساتھ دیگر کئی قصورواروں کو 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے جج ایس کے ششی نے 15 فروری کو ان سبھی کو قصوروار ٹھہرایا اور سزا پر سماعت کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ The Special CBI Court had Last Week Found Lalu Guilty
پندرہ فروری کو قصوروار ٹھہرائے گئے 41 ملزمان میں سے 38 کو، جو عدالت میں پیش ہوئے انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ Doranda treasury embezzlement case
سی بی آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹر بی ایم پی سنگھ نے کہا کہ دیگر تین قصوروار 15 فروری کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے عدالت نے تینوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔'
بی ایم پی سنگھ نے کہا کہ 'سزا پانے والے 38 مجرموں میں سے 35 برسا منڈا جیل میں بند ہیں، جب کہ لالو پرساد یادو سمیت تین دیگر قصوروار طبی وجوہات کی کی بنا پر راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ریمس) میں داخل ہیں۔
برسا منڈا جیل سپرنٹنڈنٹ حامد اختر نے بتایا کہ 'ریمس میں داخل تینوں قصورواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کا انتظام کیا گیا تھا۔'