ETV Bharat / bharat

Omicron Covid Variant: 'بین الاقوامی پروازوں میں نرمی پر ہونظرثانی'

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 10:52 PM IST

افریقہ میں ملے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے سبب عالمی سطح پر پھیلے خوف کے درمیان ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے کووڈ-19 وبا کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے عنوان پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

Omicron Covid Variant
بین الاقوامی پروازوں میں نرمی پر ہونظرثانی

مسٹر مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازیں International Flight کھولنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، اس میٹنگ میں مسٹر مودی کو کووڈ-19 کی نئی افریقی شکل کے بارے میں بتایا گیا، جسے عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون Omicron کا نام دیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر مودی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے خطرے کے پیش نظر بچاؤ پر زیادہ توجہ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نئے ابھرتے ہوئے شواہد (کووڈ-19 کی نئی شکل) کے پیش نظر بین الاقوامی سفر International Travel پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کا جائزہ لیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:

Pfizer on Omicron Variant: فائزر کا 100 دنوں کے اندراومیکرون ویریئنٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

میٹنگ میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ وبا کے نئے خطرے کے پیش نظر عوام کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے جیسے کہ ماسک پہننا اور عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’خطرے میں پڑنے والے ممالک‘ سے آنے والے ہر مسافر کا اعلان کردہ قوانین اور ہدایات کے مطابق سختی سے طبی معائنہ کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.